Banner
Daily Sahafat Quetta
August 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتجشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنیبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتجشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنی

عبیرہ ضیاء انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف یوتھ (امریکہ) کی دو سالہ آفیشل ایمبیسڈر مقرر


جرمنی میں مقیم عبیرہ ضیاء کو عالمی شہرت یافتہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف یوتھ (امریکہ) نے اپنی تنظیم کا دو سالہ آفیشل ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے۔

عبیرہ ضیاء پرائم منسٹر یوتھ کونسل جرمنی کی نمائندے کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں انٹرنیشنل ارگنائزیشن اف یوتھ امریکہ کی افیشل ایمبیسڈر نوجوانوں کی فلاح و بہبود، سماجی خدمات، قیادت اور بین الاقوامی سطح پر مثبت کردار کے اعتراف میں عمل میں لائی گئی ہے۔ وہ بطور آفیشل ایمبیسڈر دنیا بھر کے نوجوانوں کو تعلیم، قیادت، امن، سماجی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

اس موقع پر عبیرہ ضیاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے ملک پاکستان اور اس کے نوجوانوں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور لگن سے نبھاتے ہوئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مثبت تبدیلی کے لیے بھرپور کوشش کریں گی۔

علاقے کی سماجی، تعلیمی اور عوامی شخصیات نے عبیرہ ضیاء کو اس اہم بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے پاکستان کا نام عالمی سطح پر مزید روشن کریں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *