Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

کراچی: سی ٹی ڈی کی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کراچی نے وفاقی سول حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم سے وابستہ مبینہ ٹارگٹ کلر سید محمد عسکری عابدی کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف برآمد ہوئی، جبکہ اس کا نام سی ٹی ڈی ریڈ بک کے دسویں ایڈیشن میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

حکام کے مطابق ملزم طویل عرصے سے روپوش تھا اور کراچی میں دوبارہ اپنا نیٹ ورک فعال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف وارداتوں سے قبل ساتھیوں کے ہمراہ ریکی کرتا اور بعد ازاں اپنے ہدف کو نشانہ بناتا تھا۔ ملزم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات بھی درج ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مزید دو مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں، جن میں ایک مقدمہ ایکسپلوسیو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ جبکہ دوسرا سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش اور مشترکہ تحقیقاتی عمل جاری ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور مبینہ سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *