Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطورکرز ویلفیئر فنڈ مزدوروں کے رہائشی منصوبوں کے تحفظ کیلئے متحرکویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسینبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطورکرز ویلفیئر فنڈ مزدوروں کے رہائشی منصوبوں کے تحفظ کیلئے متحرکویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسین

بی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد(بیورو چیف)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت پنجاب کے مستحق اور کم وسائل رکھنے والے افراد، بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی تربیت فراہم کرنا ہے۔تقریب پی ایس ڈی ایف لاہور دفتر میں منعقد ہوئی جس میں ڈی جی سی آئی، بی آئی ایس پی، سیدہ عدیلہ بخاری؛ ڈی جی پنجاب، بی آئی ایس پی، حیدر مرتضیٰ؛ ڈپٹی ڈائریکٹر (این ایس ای آر پنجاب)، روہینہ اقبال؛ فوکل پرسن، بینظیر ہنرمند پروگرام، حمیرا فاروق اور ریجنل آو¿ٹ ریچ کوآرڈینیٹر (پنجاب)، بینظیر ہنرمند پروگرام، نایاب جان نے شرکت کی۔ پی ایس ڈی ایف کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان، منیجر پروگرام ڈیزائن عمارہ ذیشان، جعفر علی اور اسپیشلسٹ پروگرام ڈیزائن نے نمائندگی کی۔اس شراکت داری کے تحت بی آئی ایس پی اپنے علاقائی دفاتر اور قومی سماجی و معاشی رجسٹری (NSER) کے ذریعے اہل مستحقین کی نشاندہی اور رجسٹریشن میں معاونت کرے گا۔ امیدوار بینظیر ہنرمند پورٹل کے ذریعے خود بھی رجسٹریشن کر سکیں گے جبکہ پی ایس ڈی ایف ٹریننگ، تربیتی مواد، وظائف اور نیوٹیک (NAVTTC) سے تسلیم شدہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیشنل ووکیشنل کوالیفیکیشنز فریم ورک (NVQF) کے مطابق سرٹیفکیٹس فراہم کرے گا۔ یہ شراکت داری مستحق افراد کو سماجی تحفظ سے آگے بڑھ کر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *