Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

سول ہسپتال اوستا محمد میں طبی سہولیات کی بہتری وقت کی ضرورت ہے، شان ثاقب ابڑو

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری شان ثاقب ابڑو نے سول ہسپتال اوستا محمد کے نو تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید زین العابدین شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب انتظامی و طبی خدمات کے لیے دعا کی،ملاقات کے دوران سول ہسپتال اوستا محمد کی مجموعی کارکردگی، عوام کو درپیش طبی مسائل، ادویات کی بلا تعطل فراہمی، ڈاکٹرز، اسپیشلسٹ فزیشنز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی، جدید طبی آلات، ایمرجنسی سروسز کی فعالیت، صفائی کے نظام، مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید زین العابدین شاہ نے کہا کہ سول ہسپتال اوستا محمد میں عوام کو بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی کارکردگی میں بہتری، مریض دوست ماحول کی فراہمی اور انتظامی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔شان ثاقب ابڑو نے کہا کہ صحت کا شعبہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا بنیادی ستون ہے، اس لیے سول ہسپتال اوستا محمد کو جدید طبی آلات، ضروری ادویات، ماہر ڈاکٹرز اور مکمل طبی عملے سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی توجہ، کاوشوں اور تعاون سے سول ہسپتال اوستا محمد میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع ہوگا، جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ادویات کی قلت کا خاتمہ ہوگا اور ڈاکٹرز و دیگر عملے کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا، تاکہ اوستا محمد اور گردونواح کے ہزاروں شہریوں کو اپنے ہی ضلع میں معیاری، جدید اور بروقت علاج کی سہولت میسر آ سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *