Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالی

گنداخہ: ( نامہ نگار فریداحمد) پاکستان پیپلز پارٹی نصیر آباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اوستا محمد میر مرتضیٰ خان جمالی نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنا مارکیٹ کمیٹی کی اولین ترجیح ہے، جبکہ پرائس کنٹرول قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا کر اشیائے خورونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو ممکن بنایا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمالی ہاؤس کوئٹہ میں اوستا محمد سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میر مرتضیٰ خان جمالی نے کہا کہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کے مفاد کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے بازاروں کی مسلسل نگرانی کرے گی تاکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء مقررہ نرخوں پر فروخت ہوں اور عام شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور مارکیٹ کمیٹی بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اوستا محمد نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہیں، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی مفاد، شفافیت اور بہتر مارکیٹ نظام کے قیام کے لیے میڈیا کی مثبت تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *