Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

سینٹر عرفان صدیقی مرحوم کی صدائے باز گشت ۔۔۔۔ عمران صدیقی سے ایک ملاقات

سینٹر عرفان صدیقی مرحوم کی صدائے باز گشت ۔۔۔۔ عمران صدیقی سے ایک ملاقات

منشاقاضی
حسبِ منشا

میں ممنونِ احسان ہوں جناب ارشد شاہد کا جنہوں نے آج وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر عزت مآب عمران صدیقی سے ملاقات کروائی اور ان سے مل کر محسوس ہوا کہ انسان کی اصل معراج عہدوں میں نہیں ، رویوں میں پنہاں ہے۔
کچھ زندگیاں وقت کی لکیر پر نہیں چلتیں، وہ وقت کے ماتھے پر لکھی جاتی ہیں۔ مرحوم سینیٹر عرفان صدیقیؒ کے فرزند دلبند عمران صدیقی بھی انہی کم یاب انسانوں میں سے ایک ہیں جن سے مل کر زندگی سے پیار ہو جاتا ہے ۔
جس طرح مرحوم عرفان صدیقی
آوازِ ضمیر تھے جو شور کے عہد میں بھی خاموشی کے وقار سے بولتی تھی۔ بالکل ان ہی کے اوصاف حمیدہ کا مجموعہ اور ان کی صدائے بازگشت عمران صدیقی کے پیکر محسوس میں محسوس ہوتی ہے ۔ عرفان صدیقی مرحوم دستِ شفقت تھے، جو طاقت کے ہجوم میں کمزور کی ڈھال بن جاتے تھے ۔ وہ چراغ تھے جو خود جل کر دوسروں کو راستہ دکھاتے تھے ، ان کی فکر میں اخلاق محض وعظ نہیں تھا، بلکہ عمل کا نام تھا۔ ان کے ہاں اختلاف دشمنی نہیں بنتا تھا اور مخالفت احترام کے دائرے سے باہر نہیں جاتی تھی۔ صد شکر ان کی عادات زندہ ہیں اور عمران صدیقی اپنے والدِ گرامی کی صدائے باز گشت ہیں ۔ جس طرح عرفان صدیقی مرحوم کی شخصیت اس سچ کی دلیل تھی کہ تہذیب، شائستگی اور درگزر کمزوری نہیں ، بلکہ بلند ترین انسانی طاقت ہیں۔ عمران صدیقی کے والدِ گرامی ہمیں یہ سبق دے گئے کہ انسان کی اصل معراج عہدوں میں نہیں، رویّوں میں پوشیدہ ہوتی ہے۔ جس طرح عرفان صدیقی مرحوم نے تعلیم کے میدان سے لے کر صحافت، ریڈیو، کالم نگاری، ڈرامہ نویسی اور ریاستی ذمہ داریوں تک—جہاں بھی وہ رہے، انسان دوستی اور قومی شعور کی خوشبو بکھیرتے رہے۔ “نقشِ خیال” صرف ایک کالم نہ تھا، وہ قوم کے باطن کی آواز تھا۔ ان کی تحریروں میں لفظ نہیں بولتے تھے، ضمیر بولتا تھا۔ عمران صدیقی نے آپ کا مشن جاری رکھا ہوا ہے ۔
ریاستی سطح پر ان کا کردار اس حقیقت کا آئینہ دار ہے کہ اہلِ علم اگر اختیار میں آجائیں تو تہذیب زندہ ہو جاتی ہے۔
قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کا قیام، ادیبوں کے لیئے انڈوومنٹ فنڈ، میڈیا اخلاقیات کا ضابطہ، اردو ڈیجیٹل لغت—یہ سب منصوبے نہیں، فکری نشانیاں ہیں۔ اور آج آشیانہ قائد ویلفئر سوسائٹی کے چیئرمین کرنل اشفاق احمد، سینئر نائب صدر سید احمد رضا گیلانی ، جنرل سیکرٹری خالد گل ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بیگم ساجدہ احمد چغتائی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے مشیر عمران صدیقی کو منشا قاضی نے ملاقات کر کے آشیانہ قائد میں “عرفان صدیقی میموریل کمیونٹی سنٹر” کے قیام کی تجویز پیش کی ہے ۔ جس کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گی ۔ آشیانہ قائد ہاؤسنگ سکیم رنگ روڈ لاھور میں دو ماڈل گھروں کو کمیونٹی سنٹر اور عرفان صدیقی میموریل لائبریری “کتاب گھر” اور “انسان گھر” میں بدلا جائے گا۔ گھر دلوں سے آباد ہوتے ہیں، اور قومیں کتابوں، نظریات، فکر اور سوچ کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہیں۔

آشیانہ قائد ہاؤسنگ سوسائٹی پی ایل ڈی سی کے چیئرمین جناب وقار اے شیخ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور جناب سید نجف اقبال سی ای او پی ایل ڈی سی کے انتظامی امور چلا رہے ہیں ۔ جناب عمران صدیقی صاحب سے یہ ملاقات کامیابی کا سنگ میل ثابت ہوئی ہے ۔ ملاقات میں معروف ماہر تعلیم ملک اخلاق اعوان بھی موجود تھے جو مرحوم سینٹر عرفان صدیقی کے مداحوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ عمران صدیقی صاحب کے صاحبزادے جو ہمارے استاد ہیں وہ بھی موجود تھے برناڈشا نے کہا تھا کہ تم اپنے بچوں کو اپنے عہد کی تعلیم نہ دو کیونکہ یہ تمہارے زمانے کے لیئے پیدا نہیں کیئے گئے اور یہ بات میں نہیں کہہ رہا کہ وہ میرے استاد ہیں یہ بات علامہ اقبال فرما رہے ہیں،

کہ جوانوں کو پیروں کا استاد کر

ننھا طالب علم حسان ارشد کی موجودگی بھی ماحول میں آسودگی پیدا کر رہی تھی
آشیانہ قائد کے مکین بہت جلد عرفان صدیقی میموریل لائبریری اور کمیونٹی سنٹر کی خوشخبری سنیں گے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *