Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

عمران رضا خان میرانی کو جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب مقرر

عمران رضا خان میرانی کو جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب مقرر

پارٹی نے جو ذمہ دار ی تفویض کی ہے اسے احسن طریقہ سے پورا کرونگا۔عمران رضا خان میرانی

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے عمران رضا خان میرانی کو مسلم لیگ میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب مقرر کردیا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی عہدیداران کی مشاورت سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ مسلم لیگ ہاوس میں منقعدہ ایک تقریب میں صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب ملک سمین خان۔اور محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب نے انہیں نوٹیفیکشن دیا تقریب میں راجہ شہزاد اختر۔۔سیکرٹری ٹو چوہدری شافع حسین۔۔۔ محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب ۔میاں وحید احمد ضلعی صدر مسلم لیگ لاہور اور مسلم لیگی عہدیدارن بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ پنجاب ملک سمین خان اور محمد اشرف چوہدری نے امید ظاہر کی کی کہ عمران رضا خان میرانی۔ اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگے-انہوں نے دعا کی کہ ہم دعا گو ہیں کہ یہ عہدہ آپ کے سیاسی مستقبل کے لیے موثر کردار ادا کرے اور مزید آگے بڑھنے کے لیے ترقی کا اہم زینہ ثابت ہو۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ۔ عمران رضا خان میرانی نے کہا کہ میں اپنے قائدین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری شافع حسین،چوہدری سالک حسین۔ ملک سمین خان۔۔محمد اشرف چوہدری کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اہم ذمہ داری پر فائز کیا۔پارٹی نے جو ذمہ داری تفویض کی ہے اسے احسن طریقہ سے پورا کرونگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *