Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں 8 سے 14 نومبر تک گرینڈ شمولیتی مہم چلائے گی، جمال شاہ کاکڑسکینہ عبداللہ خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، عوامی اور خواتین کے مسائل پر گفتگومنفی درجہ حرارت میں گیس کی بندش کسی بڑے انسانی سانحے کا سبب بن سکتی ہے، مولانا قاری مہراللہملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ فارم 47 کی حکومت سے نجات ہے، مولانا عبدالقادر لونیکسی بھی جماعت کی تنظیمی مضبوطی اور فعالیت میں شعبہ مالیات بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حاجی صالح محمدوزیراعلیٰ پنجاب سے ننھے محمد صمد کے علاج کے لیئے فوری مدد کی اپیلTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، پی ٹی آئی جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کردی گئی۔

پولیس کیجانب سے *انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا، مارگلہ پولیس اسٹیشن میں 26 نومبر واقعات میں درج ایف آئی آر کیس میں پولیس رپورٹ جمع کرادی گئی۔

ملزمان سہیل خان آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی کے چالان جمع نہ کرانے پر دائر نوٹس کا جواب جمع کرا دیا گیا، رپورٹ کے مطابق عدالت کے 23 جون 2026 کے حکم پر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے گئے تھے، کوششوں کے باوجود ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وارنٹ کی عدم تعمیل پر ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق اشتہاری کارروائی شروع کی گئی، پولیس نے کہا کہ اشتہاری کارروائی مکمل ہونے کے بعد اب ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173 کے تحت چالان کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان کا چالان مکمل ہوتے ہی عدالت کے سامنے پیش کر دیا جائے گا، ڈی آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کیس کی کارروائی میں کسی بھی سطح پر کوئی غفلت، تاخیر یا کوششوں کی کمی نہیں ہوئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *