Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ، رینجرز اہلکار شہید

راولاکوٹ: راولاکوٹ میں متیال میرہ بس ٹرمینل کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 14 جولائی کی صبح مسلح افراد نے شہری آبادی کے قریب فائرنگ کی، جس کے بعد صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس موقع پر پہنچی۔ بعد ازاں رینجرز کی نفری بھی پولیس کی معاونت کے لیے علاقے میں پہنچی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

سرکاری مؤقف کے مطابق حملے میں کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے وابستہ مسلح گروہ ملوث تھے، جبکہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *