Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

ڈیجیٹل ادائیگیوں اور بینکنگ میں نمایاں اضافہ، وزیراعظم کا کیش لیش معیشت کے فروغ پر اظہارِ اطمینان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور بینکنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کو بتدریج کیش لیس نظام کی طرف منتقل کرنا پائیدار ترقی، شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گزشتہ ایک سال کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیوں اور کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں معاشی ٹیم نے مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیش لیس نظام نہ صرف معیشت کو دستاویزی بنانے میں مدد دے گا بلکہ مالیاتی شفافیت اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی بہتری لائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تاجروں کو کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے آگاہی مہم مزید مؤثر بنائی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیاں وصول کرنے والے فعال مرچنٹس کی تعداد میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 20 لاکھ 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

بریفنگ کے مطابق موبائل بینکنگ ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی ایک سال میں 9 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھ کر 13 کروڑ 70 لاکھ ہو گئی، جبکہ جولائی 2025 سے جون 2026 کے دوران تقریباً 11 ارب 90 کروڑ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نادرا کی 99 فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل ہو چکی ہیں، جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک کروڑ مستحقین کو رقوم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے منتقل کی جا رہی ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والی 92 فیصد ترسیلات زر بھی ڈیجیٹل ذرائع سے موصول ہوئیں۔

وزیراعظم نے بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بینک اور مالیاتی ادارے اس قومی مقصد کے حصول میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *