Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

دلاور خان کاکڑ اور مولانا نورالحق کی نظر بندی سیاسی انتقام ہے، جے یو آئی


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ترجمان دلاور خان کاکڑ، ضلع زیارت کے امیر مولانا نورالحق اور دیگر کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے نظر بند کرکے مچھ جیل منتقل کرنا سیاسی انتقام، اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدترین ظلم کی انتہا ہے۔ ایک ایسی حکومت جو عوامی حمایت سے محروم ہو، وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سیاسی کارکنوں کو جیلوں میں ڈالنے اور انتقامی کارروائیوں کا سہارا لے رہی ہے۔ صوبائی حکومت اور متعلقہ وزیر کو یاد رکھنا چاہیے کہ اقتدار ہمیشہ قائم نہیں رہتا، اس لیے ظلم و جبر کی ایسی روایت قائم نہ کی جائے جس پر کل انہیں عوام اور تاریخ دونوں کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت میں دلاور خان کاکڑ، مولانا نورالحق اور دیگر کارکنوں کے خلاف MPO-3 کے تحت کارروائیاں فارم 47 کے سہارے قائم صوبائی حکومت کی سیاسی بوکھلاہٹ، غیر جمہوری طرزِ فکر اور انتقامی ذہنیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔ عوام کو امن، روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام حکومت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، جو نہ صرف آئین پاکستان بلکہ بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری روایات کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک پرامن، آئینی اور جمہوری جماعت ہے، جس نے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوامی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے لیے جدوجہد کی ہے۔ سیاسی اختلاف کو برداشت کرنے کے بجائے تھری ایم پی او جیسے قوانین کا سہارا لے کر سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت کھو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ گرفتاریاں، جیلیں، دھمکیاں اور انتقامی ہتھکنڈے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے حوصلے پست کر سکتے ہیں تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے کارکن پہلے بھی ہر قسم کے جبر کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ترجمان نے مطالبہ کیا کہ دلاور خان کاکڑ، مولانا نورالحق اور دیگر کارکنوں کے خلاف تھری ایم پی او کے تمام احکامات فوری طور پر واپس لیے جائیں، انہیں فی الفور رہا کیا جائے، سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے۔ بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام بھرپور جمہوری، آئینی اور عوامی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے، اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام صورتحال کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *