Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا فیصلہ کن کریک ڈاؤن، 33 ایکڑ پر کاشت مضرِ صحت سبزیاں تلف


بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے سیوریج کے زہریلے پانی سے سبزیوں کی غیر قانونی کاشت کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا سلسلہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رکھتے ہوئے نیو سبزل روڈ کے مختلف مقامات میں بڑی کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران تقریباً 33 ایکڑ اراضی پر موجود گوبھی، پودینہ، دھنیا، چقندر اور سلاد کی تیار اور زیرِ کاشت فصلوں کو ٹریکٹر چلا کر مکمل طور پر تلف کر دیا گیا۔ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں کارروائی کے دوران صرف فصلوں کو ہی تلف نہیں کیا گیا بلکہ سیوریج کے گندے پانی سے فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے استعمال ہونے والے متعدد مقامات پر نالوں سے پانی کی فراہمی کے ذرائع بھی کاٹ دیے گئے تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایسی غیر قانونی کاشت نہ کی جا سکے۔ڈائریکر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے کہا کہ سیوریج کے زہریلے پانی سے اگائی جانے والی سبزیاں بظاہر تازہ نظر آتی ہیں، مگر درحقیقت یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہیں اور مختلف مہلک بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات کے مطابق سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایسے عناصر جو عوام کی صحت سے کھیلنے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ صاف اور محفوظ پانی سے سبزیوں کی کاشت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام تک صحت بخش خوراک پہنچ سکے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ اگر کہیں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کی اطلاع ہو تو فوری طور پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔واضح رہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے عدالتِ عالیہ بلوچستان کے فیصلے، اتھارٹی کی جانب سے عائد پابندی، متعدد تنبیہات اور نوٹسز کے باوجود سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت جاری رکھنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جس کا مقصد عوامی صحت کا تحفظ اور صوبے بھر میں محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *