Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کے دن 2 کروڑ سے زائد افراد کی تہران آمد متوقع


شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازجنازہ کے دن 2 کروڑ سے زائد افرادکی تہران آمد متوقع ہے ، تہران کے علاوہ قم اور مشہد کے شہروں میں بھی نماز جنازہ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سفرِ آخرت کے سلسلے میں ملک بھر میں فضا سوگوار ہے، جہاں ان کی آخری رسومات اور نمازِ جنازہ کے موقع پر تہران میں تاریخ کے سب سے بڑے انسانی اجتماع کی تیاریاں جاری ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے دن دارالحکومت تہران میں 2 کروڑ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

تہران کی اپنی موجودہ آبادی پہلے ہی تقریباً ایک کروڑ ہے، تاہم ملک کے طول و عرض سے کروڑوں سوگواروں کی تہران آمد کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

سرکاری میڈیا نے مزید بتایا کہ تہران کے مرکزی جنازے کے علاوہ قم اور مشہد کے شہروں میں بھی سپریم لیڈر کی یاد میں نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

دوسری جانب، شہید سپریم لیڈر کا جسدِ خاکی تہران کی مرکزی امام بارگاہ امام خمینی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اہلخانہ، قریبی رفقا، اعلیٰ ایرانی حکام اور شہدا کے خاندان آخری دیدار کے لیے موجود ہیں۔

پہلے الوداعی اجتماع میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جہاں ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ اس دوران شہید آیت اللہ خامنہ ای کے داماد شہید ڈاکٹر مصباح باقری کی نمازِ جنازہ آج شام پانچ بجے ادا کی جائے گی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ شہید رہبرِ اعلیٰ کی تجہیز و تکفین میں دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک کے سرکاری مہمان اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کر رہے ہیں، جس کے لیے سیکیورٹی اور پروٹوکول کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *