Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہ

ٹیکسلا( ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے، ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور آئین پاکستان کی روح بھی امن، استحکام اور مذہبی ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے، آئین پاکستان کے مطابق قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے، لہٰذا اس معاملے کو آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دیکھا اور حل کیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی فتنے کو پروان چڑھانے یا آئینی و قانونی حدود سے تجاوز کرنے کی کوشش معاشرے میں اشتعال اور بے چینی کا باعث بن سکتی ہے، حکمران آئین و قانون سے روگردانی سے گریز کریں اور ملک کے امن و استحکام کو مقدم رکھیں، مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور جمعیت علماء اسلام اس عقیدے کے تحفظ کے لیے اپنی آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی، انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اتحاد، امن اور آئینی و قانونی جدوجہد کے ساتھ جمعیت علماء اسلام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *