Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاری

قلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیے

کوئٹہ (بلوچستان ٹی وی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی مبینہ کارروائیوں کے دوران 16 سالہ طالبہ سمیت متعدد افراد کے اغوا اور ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے کھٹان میں قائم گرلز ہائی اسکول سے 16 سالہ سدرہ ولد اللہ بخش کو نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب ضلع قلات کے علاقے خیسندون کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بند کرکے دو ڈمپر اور دو زمیاد گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا۔ اس دوران چاروں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاع ہے۔

ادھر تربت کے علاقے ناصرآباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے رحیم نامی شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک اور واقعے میں کلاتک کے علاقے سے باجوڑ کے رہائشی دل رحیم کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے اسلحے کے زور پر مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

مختلف واقعات کے حوالے سے پولیس اور متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *