Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

عوام نے اقتدار تک پہنچایا، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، فیصل جمالی


صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بلوچستان سردار زداہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ اقتدار عارضی چیز ہے، جبکہ عوام کا اعتماد اور محبت ان کے لیے سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی خدمت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں اپنے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے سردار زداہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ انہیں اپنے عہدے اور اقتدار سے زیادہ عوام عزیز ہیں کیونکہ عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقتدار اور عوامی مفاد میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جمالی سردار گھرانے کی روایت رہی ہے کہ وہ ہر خوشی اور غم، ہر مشکل اور آزمائش میں اپنے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ عوامی مسائل کا حل اور ان کی فلاح و بہبود ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے۔صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ حلقے کے عوام نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تقریباً 28 ہزار ووٹ دے کر کامیاب بنایا جس پر وہ ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے اور اپنی تمام تر توانائیاں علاقے کی ترقی خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وقف رکھیں گے سردار زداہ فیصل خان جمالی نے مزید کہا کہ عوام کے ساتھ ان کا رشتہ صرف سیاست تک محدود نہیں بلکہ اعتماد، محبت اور خدمت کا رشتہ ہے جسے وہ ہر حال میں نبھاتے رہیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *