Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟

عوام کا اعتماد اور محبت ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، علی مدد جتک


کوئٹہ(خ ن )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائش گاہ پر حلقہ انتخاب کے معززین، عمائدین، دوست احباب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عوامی مسائل، علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شرکاءنے صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کی عوام دوست پالیسیوں، مسلسل عوامی رابطوں اور حلقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی علی مدد جتک نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور ان کی قیادت میں علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔حاجی علی مدد جتک نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور اور ہماری سیاسی جدوجہد کا محور ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے تمام علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا اعتماد اور محبت ان کا قیمتی سرمایہ ہے، جس کی بدولت وہ دن رات عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے صوبائی وزیر کو اپنی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *