Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

سعودی عرب میں بلند ترین عمارتوں کے منصوبے، برج خلیفہ کا اعزاز خطرے میں

دبئی کی مشہور فلک بوس عمارت برج خلیفہ جلد دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز کھو سکتی ہے، کیونکہ سعودی عرب میں زیرِ تعمیر اور مجوزہ میگا پروجیکٹس اسے پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 828 میٹر بلند برج خلیفہ کو سعودی عرب میں دو بڑے منصوبوں سے چیلنج کا سامنا ہے۔ ریاض میں مجوزہ “رائز ٹاور” کی بلندی تقریباً 2000 میٹر رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، تاہم یہ منصوبہ ابھی ابتدائی ڈیزائن مرحلے میں ہے۔

دوسری جانب جدہ اکنامک ٹاور (JEC Tower) کی تعمیر جاری ہے، جو ایک کلومیٹر سے زائد بلند ہوگا۔ یہ منصوبہ حال ہی میں 370 میٹر تک پہنچ چکا ہے اور مکمل ہونے پر برج خلیفہ سے بلند ترین عمارت بن جائے گا۔ اس میں لگژری رہائش، تجارتی مراکز، فور سیزنز ہوٹل اور آبزرویشن ڈیک بھی شامل ہوگا۔

یہ ٹاور جدہ اکنامک سٹی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا وسیع رقبہ لاکھوں مربع میٹر پر مشتمل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا ڈیزائن بھی وہی امریکی آرکیٹیکٹ ایڈرین اسمتھ نے تیار کیا ہے جنہوں نے برج خلیفہ ڈیزائن کیا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *