Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستانپشتون ثقافت بلوچستان کی خوبصورت شناخت ہے، سرفراز بگٹی23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستانپشتون ثقافت بلوچستان کی خوبصورت شناخت ہے، سرفراز بگٹی23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑ

مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی احتجاجی ریلی


گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) ملک بھر کی طرح ضلع اوستا محمد میں بھی جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور عوامی مسائل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی مدرسہ شمسیہ سے شروع ہو کر یو بی ایل چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی، جہاں کارکنان اور مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،احتجاجی ریلی کی قیادت ضلعی امیر صوفی خاوند بخش چنہ، تحصیل امیر مولانا مہر اللہ جتک اور مولانا عبد القیوم حیدری نے کی، جبکہ کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جس کے باعث عام آدمی شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کے حقوق کے تحفظ اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *