Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان

عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اوستا محمد میر مرتضیٰ خان جمالی نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں سبزی منڈی اور مویشی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مال مویشی، سبزیوں اور پھل فروٹ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بیوپاریوں، سبزی فروشوں اور پھل فروشوں سے ملاقات کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے مقدس موقع پر عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور اشیائے خوردونوش سمیت قربانی کے جانور مناسب قیمتوں پر فروخت کیے جائیں۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر مرتضیٰ خان جمالی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، بھائی چارے اور غریبوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا عظیم اسلامی تہوار ہے، لہٰذا تاجروں اور بیوپاریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری سے گریز کریں اور عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب نرخوں پر خرید و فروخت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور مارکیٹ کمیٹی کی کوشش ہے کہ عید قرباں کے موقع پر متوسط اور غریب طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آئیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں بھرپور انداز سے شریک ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ منڈیوں میں صفائی، نظم و ضبط اور نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔میر مرتضیٰ خان جمالی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مفاد کے تحفظ اور عیدالاضحیٰ کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے مارکیٹ کمیٹی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *