Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

سماعت و گویائی سے محروم بیٹی نے والد کو لیور عطیہ کرکے تاریخ رقم کردی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد ) بلوچستان کے علاقے تحصیل گنداخہ کے گوٹھ چوکی جمالی سے تعلق رکھنے والی سماعت و گویائی سے محروم بیٹی دعا جمالی نے اپنے والد کو لیور عطیہ کرکے انسانیت، محبت اور قربانی کی ایک نئی مثال قائم کردی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خصوصی خاتون ڈونر نے اپنے والد کی جان بچانے کے لیے لیور عطیہ کیا، جسے ایک تاریخی اور قابلِ فخر اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ممتاز قبائلی و سماجی شخصیت میر امان اللہ خان جمالی کے کزن منصور احمد جمالی کا گمب انسٹیٹیوٹ میں کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ کیا گیا، جہاں ان کی بیٹی دعا جمالی نے اپنا لیور عطیہ کیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد مریض کی صحت بہتر بتائی جا رہی ہے، جبکہ اس اقدام کو علاقے بھر میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔اہلِ علاقہ، سماجی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے دعا جمالی کے اس عظیم جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہوتی ہے، اور دعا جمالی نے اپنے والد کی جان بچا کر بہادری، ایثار اور والدین سے محبت کی لازوال مثال قائم کی ہے۔مقررین اور معززین نے کہا کہ دعا جمالی کا یہ اقدام نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے، جو انسان دوستی اور خاندانی محبت کا روشن پیغام دیتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *