Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستانپشتون ثقافت بلوچستان کی خوبصورت شناخت ہے، سرفراز بگٹی23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستانپشتون ثقافت بلوچستان کی خوبصورت شناخت ہے، سرفراز بگٹی23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑ

کیچ میں امن و امان مخدوش، عوام غیر محفوظ ہیں، مولانا سعید تگرانی

تربت: مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کیچ کے امیر مولانا سعید احمد تگرانی نے کہا ہے کہ بارڈر کاروبار کی بندش سے عوام فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں عوام کی خوشیاں بارڈر کاروبار سے وابستہ ہوتی ہیں، اس لیے حکمرانوں اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کیچ کے عوام کو روزگار فراہم کریں اور فوری طور پر بارڈر پوائنٹس کھول دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کیچ میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، جبکہ بلیدہ سمیت تربت شہر میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے عوام لاوارث ہیں۔ حکومت کو عوام کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی دلچسپی نہیں، بلکہ وہ صرف اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے اور اس کا مقصد محض حصولِ اقتدار ہے۔
مولانا سعید احمد تگرانی نے زور دیا کہ بارڈر پوائنٹس کھولنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو آل پارٹیز کیچ کے فورم کے ذریعے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ عوام کو روزگار فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مکران سمیت ضلع کیچ میں بارڈر بندش کے باعث ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے اور عوام خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، لہٰذا بارڈر پوائنٹس کو فوری طور پر کھولا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *