Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صوبے مادر پدر آزاد نہیں، سندھ چاہے بھی تو اپنی نیوی نہیں بنا سکتا، طلال چوہدرینادرا کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار، بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکممسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخبعدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابصوبے مادر پدر آزاد نہیں، سندھ چاہے بھی تو اپنی نیوی نہیں بنا سکتا، طلال چوہدرینادرا کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار، بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکممسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخبعدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجاب

سکھر میں “معرکۂ حق” سیمینار میں افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش

سکھر (نامہ نگار) سکھر پبلک الائنس کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق” سیمینار، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش سکھر پبلک الائنس سکھر کے چیئرمین ملک محمد رضوان الحق کی زیرِ صدارت “معرکۂ حق” کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف سماجی، مذہبی، سیاسی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کر کے پاک فوج کی خدمات، قربانیوں اور قومی سلامتی کے لیے کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔
تقریب میں میلادِ مصطفیٰ کمیٹی کے چیئرمین و سینیئر نائب صدر سکھر پبلک الائنس غیاث الدین قادری، سکھر پبلک الائنس کے صدر حاجی محمد عثمان فیضی سمیت دیگر عہدیداران اور معززینِ شہر نے شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کی سلامتی، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور قومی وقار کے تحفظ میں پاک فوج کا کردار قابلِ فخر ہے۔
اس موقع پر ملک محمد رضوان الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “معرکۂ حق” قومی یکجہتی، قربانی اور حب الوطنی کی علامت ہے، جبکہ افواجِ پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی بقا، سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، استحکام اور شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *