Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صوبے مادر پدر آزاد نہیں، سندھ چاہے بھی تو اپنی نیوی نہیں بنا سکتا، طلال چوہدرینادرا کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار، بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکممسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخبعدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابصوبے مادر پدر آزاد نہیں، سندھ چاہے بھی تو اپنی نیوی نہیں بنا سکتا، طلال چوہدرینادرا کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار، بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکممسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخبعدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجاب

نادرا کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار، بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم

بلوچستان ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے نادرا کی جانب سے درخواست گزاروں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کے معاملے پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے اقدام کو غیرقانونی قرار دے دیا اور بلاک کیے گئے شناختی کارڈز فوری طور پر بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔

درخواست گزاروں، جن میں مہر علی اور دیگر شامل ہیں، کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکیل جمیل رمضان دیہوار ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے سے قبل نادرا کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہے، جبکہ متاثرہ شہری کو وضاحت پیش کرنے اور اپنا مؤقف بیان کرنے کا مناسب موقع بھی دیا جانا چاہیے۔

عدالت میں درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ شناختی کارڈز بلاک کیے جانے سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کرکے مؤقف پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل اور آئینی و قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز بلاک کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ شناختی کارڈز فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل جمیل رمضان دیہوار ایڈووکیٹ کے مطابق فیصلے سے شہریوں کے بنیادی حقوق اور قانونی طریقہ کار کی اہمیت مزید واضح ہوئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *