Banner

اوستا محمد: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی تحفظ کیلئے اپیل

Share

Share This Post

or copy the link


اوستا محمد (نمائندہ خصوصی) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے جان کے خطرات کے پیش نظر اوستا محمد پریس کلب میں
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان آئی جی بلوچستان اور ڈی آئی جی نصیر آباد و حکام بالا سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی۔فیضان علی کٹبار اور سمیہ دختر محمد ابراہیم کٹبار، کٹبار شریف ضلع لہڑی ڈویژن سبی کی رہائشی ہیں جنہوں نے مقامی عدالت میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنی مرضی سے نکاح کیا، میڈیا کے سامنے پیش ہوئے۔ اس موقع پر سمیہ نے واضح طور پر کہا کہ انہوں نے کسی دباؤ کے بغیر اپنی رضا و خوشی سے فیضان علی سے شادی کی ہے اور وہ اپنے فیصلے پر مطمئن ہیں۔جوڑے کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہیں قریبی رشتہ داروں اور مخالفین کی جانب سے شدید دباؤ، ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے باعث وہ خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔انہوں نے ڈی آئی جی نصیر آباد اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر قانونی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ خوف و ہراس کے بغیر اپنی زندگی گزار سکیں۔
پریس کانفرنس کے دوران جوڑے نے کہا کہ اگر انہیں یا ان کے اہلخانہ کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ان کے مخالفین پر عائد ہوگی۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔

اوستا محمد: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی تحفظ کیلئے اپیل

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us