Banner

گوادر پورٹ محفوظ عالمی متبادل، ایم وی شو لانگ 16 ہزار ٹن کارگو سمیت پہنچ گیا

Share

Share This Post

or copy the link

گوادر: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق گوادر پورٹ کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک اہمیت کا ایک اور واضح مظہر سامنے آ گیا ہے، جہاں مئی 2026 کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز “ایم وی شو لانگ” کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہو گیا۔ یہ جہاز رواں ماہ گوادر پہنچنے والا پہلا بڑا تجارتی جہاز ہے، جو بندرگاہ کی فعال اور مؤثر آپریشنل صلاحیتوں کا عملی ثبوت ہے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق جہاز میں مجموعی طور پر 16,077 میٹرک ٹن ٹرانس شپمنٹ کارگو موجود ہے، جس میں 13 ہزار سے زائد پیکجز پر مشتمل چینی ساختہ صنعتی مشینری اور پائپس شامل ہیں۔ یہ سامان دراصل کویت کے لیے روانہ کیا گیا تھا، تاہم آبنائے ہرمز میں جاری غیر یقینی بحری صورتحال کے باعث اسے متبادل اور محفوظ روٹ کے طور پر گوادر پورٹ منتقل کیا گیا۔
چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کے مطابق اپریل 2026 کے دوران گوادر پورٹ پر چار ٹرانس شپمنٹ جہازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، جو اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ عالمی و علاقائی تجارتی روٹس میں تبدیلی کے تناظر میں گوادر ایک قابلِ اعتماد اور مؤثر متبادل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائیورٹ ہونے والے جہازوں کے لیے برتھنگ، کارگو ہینڈلنگ اور دستاویزی عمل کو نہایت پیشہ ورانہ اور تیز رفتار انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے، جس سے بندرگاہ کی آپریشنل تیاری اور بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کی صلاحیت مزید مستحکم ہو رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق گوادر پورٹ کی یہ بڑھتی ہوئی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان کی بحری و تجارتی معیشت کے لیے خوش آئند ہیں بلکہ یہ بندرگاہ کو بحیرہ عرب میں ایک اہم ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر مضبوطی سے منوانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ گوادر اب خلیجی اور علاقائی منڈیوں کے لیے ایک محفوظ، مؤثر اور کم لاگت متبادل راستہ فراہم کر رہا ہے، جو مستقبل میں بین الاقوامی تجارت کے نقشے پر پاکستان کے کردار کو مزید تقویت دے گا۔

گوادر پورٹ محفوظ عالمی متبادل، ایم وی شو لانگ 16 ہزار ٹن کارگو سمیت پہنچ گیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us