Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہبلوچستان میں 9 ہزار سے زائد طلبہ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مکمل، راحیلہ حمید درانیعوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار ہیں، میر لیاقت لہڑیٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 25 گاڑیوں کے چالان اوورلوڈنگ اور چھتوں پر مسافر بٹھانے والی 15 گاڑیاں بندکوئٹہ کے شادی ہالز کو ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کے نوٹس جاریدہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، شاہد رنددہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی، سرفراز بگٹیلورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہبلوچستان میں 9 ہزار سے زائد طلبہ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مکمل، راحیلہ حمید درانیعوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار ہیں، میر لیاقت لہڑیٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 25 گاڑیوں کے چالان اوورلوڈنگ اور چھتوں پر مسافر بٹھانے والی 15 گاڑیاں بندکوئٹہ کے شادی ہالز کو ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کے نوٹس جاریدہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، شاہد رنددہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی، سرفراز بگٹی

آبنائے ہرمز بحران: تیل کی ترسیل متاثر، قیمتوں میں معمولی کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد کہ امریکا آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کی مدد کے لیے ایک کوشش شروع کرے گا، خام تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز کمی دیکھی گئی۔

تاہم امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی عدم موجودگی نے مارکیٹ کو اب بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کے فیوچر 6 سینٹ یا 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 108.11 ڈالرفی بیرل پر آ گئے، جبکہ جمعہ کے روز ان میں 2.23 ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔

امریکی خام تیل کروڈ آئل 101.50 ڈالر ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل فی بیرل پر تھا، جو 44 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوا، اس سے پہلے جمعہ کو اس میں 3.13 ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق وسیع تر مارکیٹ مسلسل سپلائی میں رکاوٹوں اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مضبوط دباؤ میں ہے، جب تک آبنائے ہرمز کے ذریعے معمول کی ترسیل بحال نہیں ہوتی، تیل کی قیمتیں بلند رہنے کا امکان ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے میں رہنمائی کرے گا، تاہم تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہیں کیونکہ امن معاہدے کے آثار نظر نہیں آ رہے اور اس اہم سمندری راستے سے شپنگ بدستور متاثر ہے۔

مزید پڑھیں: موجودہ توانائی بحران سنگین ترین ہے، عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کی وارننگ

ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہیں، تاہم ایران چاہتا ہے کہ مذاکرات جنگ کے بعد ہوں اور پہلے خلیجی شپنگ پر عائد رکاوٹیں ختم کی جائیں۔

اتوار کو اوپیک پلس نے اعلان کیا کہ وہ جون میں 7 رکن ممالک کے لیے تیل کی پیداوار کے اہداف میں 1,88,000 بیرل یومیہ اضافہ کرے گا، جو مسلسل تیسرا ماہانہ اضافہ ہے۔

مزید پڑھیں: مقامی ڈیزل ریفائنریز کی درآمدی قیمت پر ادائیگوں سے متعلق سوشل میڈیا پر من گھڑت دعوے

یہ اضافہ مئی کے فیصلے کے برابر ہے، تاہم متحدہ عرب امارات کی حصہ داری کے بغیر ہے کیونکہ وہ 1 مئی کو اوپیک سے الگ ہو گیا تھا۔

تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اضافی پیداوار عملی طور پر اس وقت تک محدود رہے گی جب تک ایران جنگ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کو متاثر کرتی رہے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *