Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کیلئے اہم معاہدہفیول ریلیف اسکیم میں 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ، 19 لاکھ ٹوکن جارینوشکی میں ایف سی ناکہ پر مسلح افراد کی فائرنگہرنائی ، نامعلوم مسلح افراد کا 5 کوئلہ کانوں پر حملہمیاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغاکم عمری کی شادیوں کے خاتمے کیلئے اہم معاہدہفیول ریلیف اسکیم میں 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ، 19 لاکھ ٹوکن جارینوشکی میں ایف سی ناکہ پر مسلح افراد کی فائرنگہرنائی ، نامعلوم مسلح افراد کا 5 کوئلہ کانوں پر حملہمیاں غنڈی میں خوفناک تصادم، پٹرول سے بھری موٹر سائیکل میں آگ لگ گئیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترینسطح پر ہیں،ظاہر شاہ کاکڑکاکا شہید اور ان کے لختِ جگروں کی لافانی قربانیوں کا تاریخی سانحہبیوٹمز کیمپس اراضی کی الاٹ منٹ منسوخ کی جائے،انجنئیر اسلم مندوخیل27 ستمبر کو باطل کیخلاف حق کی فتح ھوگی، سید صادق آغا

آلودگی سے پاک بندرگاہیں معاشی ترقی اور محفوظ بحری ماحول کے لیے ضروری ہیں، وفاقی وزیر بحری امور


وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ آلودگی سے پاک بندرگاہیں محفوظ جہاز رانی اور معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے صاف اور پائیدار سمندری ماحول کے قیام کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے میرین پولوشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ہفتہ وار صفائی مہم کو سراہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا عالمی فورم پر بحری سلامتی اور کنیکٹیویٹی کے تحفظ کا عزم

اس مہم کے دوران حساس بندرگاہی علاقوں سے 16 ہزار 430 کلوگرام ٹھوس کچرا جمع کیا گیا، جس میں پلاسٹک کا ملبہ، تیرتا ہوا فضلہ، نامیاتی کچرا اور استعمال شدہ ماہی گیری کا سامان شامل تھا۔

وزیر بحری امور کے مطابق صفائی کے لیے ڈمپنگ و ٹرانسفر سائٹ، ایسٹ وارف، ویسٹ وارف اور بوٹ بیسن جیٹی سمیت اہم مقامات کو ہدف بنایا گیا۔ اس کارروائی میں 54 کشتیوں اور 164 اہلکاروں نے حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ جمع شدہ کچرا ماحولیاتی ضوابط کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کیا گیا، جبکہ ثانوی آلودگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل کیا گیا۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ بندرگاہوں کی مسلسل صفائی سے جہاز رانی بہتر ہوتی ہے، خطرات کم ہوتے ہیں اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ایڈمرل شاہد احمد کی قیادت کو بھی سراہا اور کہا کہ مستقبل میں جدید کچرا جمع کرنے والے آلات اور نگرانی کے نظام نصب کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سمندری ماحول کے تحفظ، محفوظ جہاز رانی اور صاف بندرگاہوں کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *