Banner

پہلگام واقعے پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف سفارتی محاذ پر ایک اہم ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا: عطا تارڑ

Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر پاکستان کا دوٹوک اور واضح مؤقف سفارتی محاذ پر ایک اہم ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت ثابت کی اور قوم اپنی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کاکول میں اپنے مؤقف کو واضح انداز میں پیش کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کا مؤثر جواب دیا۔ وزیراعظم نے پہلگام واقعے کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے بلیم گیم ختم کرنے پر زور دیا اور شفاف و غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔

عطا تارڑ کے مطابق پاکستان نے واقعے کے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور عالمی سطح پر تشویش کا اظہار بھی کیا، جبکہ پاکستان کے تحقیقات کے مطالبے کے بعد بھارت بیک فٹ پر چلا گیا۔ ان کے مطابق کئی عالمی ممالک نے بھی پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے واقعات پر سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کرتا اور بی ایل اے و ٹی ٹی پی جیسے گروہوں کے تانے بانے بھی بھارت سے جڑے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط دیوار ہے اور اس جنگ میں بڑی قربانیاں دی گئی ہیں۔ افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے ملک کا دفاع مؤثر انداز میں کیا اور معرکہ حق میں دشمن کو واضح جواب دے کر اپنی طاقت منوائی۔ وزیراعظم کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر عزت، وقار اور اعتماد حاصل ہوا ہے، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کا مورال بھی بلند ہوا ہے۔

پہلگام واقعے پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف سفارتی محاذ پر ایک اہم ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا: عطا تارڑ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us