Banner

چاغی ،نجی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ ،غیر ملکی باشندے سمیت 10افراد جاں بحق

Share

Share This Post

or copy the link

 


چاغی کے ضلعی صدر مقام دالبندین سے شمال مغرب میں واقع پاک افغان سرحدی علاقے دریگون میں گزشتہ شب مسلح افراد نے ایک نجی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی انجینئر اور حفاظتی اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں اب تک دو لاشیں اور پانچ زخمی لائے جا چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ترک باشندہ اور دالبندین سے تعلق رکھنے والے دو مقامی سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ دیگر کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے۔ذرائع کے مطابق دریگون کے علاقے میں این آر ایل کمپنی تانبے اور سونے کی تلاش کے منصوبے پر کام کر رہی تھی کہ گزشتہ شام مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ حملے کے دوران شرپسندوں نے تیل کے ذخیرے کو آگ لگا دی، جس کے باعث 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سرکاری حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی

چاغی ،نجی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ ،غیر ملکی باشندے سمیت 10افراد جاں بحق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us