Banner

قرآنی نظام قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا غفور حیدری

Share

Share This Post

or copy the link

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری کہا کہ دین اسلام کی ترویج واشاعت کے عظیم مقصد کےلئے جدوجہد پوری امت مسلمہ کا فریضہ ہے دین اسلام کے ہر حکم کی تعمیل سے ہماری معاشرتی زندگی میں ایک انقلاب برپا ہوگا۔ انسانیت زندگی کا نصب العین خلافت الہیہ کا قیام ہے اور اس مقصد کی حصول کے لیے اپنی زندگیوں کو قرآن کے سانچے میں ڈھالیں یہ درس انقلاب ہے جو ہمیں تاریکیوں سے نکال کر نور میں داخل کردے گا قرآن کریم نے زندگی کے تمام معاملات میں یدایت کی یے انہوں نے کہا کہ قرآنی نظام قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت اور ملی فریضہ ہے قرآنی نظام انسانیت کی اجتماعیت کی اساس ہے۔جہاں قرا?ن و سنت کی بالادستی ہو اور قرآن وسنت کا قانون ہی نافذالعمل ہو تو عدل وانصاف کا بول بالا ہوگا خدا کا بھیجا ہوا کتاب نظامِ حیات ہے اس کی افادیت، قانونِ فطرت سے مطابقت اور امن و سلامتی پیدا کرنے کی صلاحیت کا اعتراف آج کفری قوتیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط خود ساختہ فرسودہ نظام کی وجہ سے قوم بنیادی حقوق سے محروم ہے ملک و معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ فرسودہ نظام ہے جس کی باعث بحران در بحران کا سامنا قوم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ خودمختاری اور آزدی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور کھبی کہتے ہیں کہ ملک مدارستان بن چکے ہیں مدارس دینیہ کو صرف اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ انہوں نے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے قوم کی خدمت کی

قرآنی نظام قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا غفور حیدری

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us