Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، میر نعیم خان عمرانیگنداخہ کی تعمیر و ترقی اور شہری خوبصورتی اولین ترجیحات ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیبی این سی نیوز کی صحافتی خدمات قابلِ تحسین ہیں، ڈاکٹر ناشناس لہڑیاختر مینگل کو قتل کیس میں عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے ،وزیراعلیٰ بلوچستان17دہشتگردوں کی ہلاکت ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسینعظمیٰ بخاری کا چوہدری سالک حسین کے خلاف غیر مناسب لب و لہجہ سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے،محمد اشرف چوہدریپیکا ترمیمی آرڈیننس آزادی اظہار رائے دبانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے، قاری مہراللہقائد جمعیت کی نجی زندگی میں مداخلت آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے لیے ہزاروں وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، جمال شاہ کاکڑہر پاکستانی ریاست پاکستان اور پاک فوج کےساتھ وفادار رہے، ایڈوکیٹ تانیہ بازئیمولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، میر نعیم خان عمرانیگنداخہ کی تعمیر و ترقی اور شہری خوبصورتی اولین ترجیحات ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیبی این سی نیوز کی صحافتی خدمات قابلِ تحسین ہیں، ڈاکٹر ناشناس لہڑیاختر مینگل کو قتل کیس میں عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے ،وزیراعلیٰ بلوچستان17دہشتگردوں کی ہلاکت ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسینعظمیٰ بخاری کا چوہدری سالک حسین کے خلاف غیر مناسب لب و لہجہ سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے،محمد اشرف چوہدریپیکا ترمیمی آرڈیننس آزادی اظہار رائے دبانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے، قاری مہراللہقائد جمعیت کی نجی زندگی میں مداخلت آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے لیے ہزاروں وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، جمال شاہ کاکڑہر پاکستانی ریاست پاکستان اور پاک فوج کےساتھ وفادار رہے، ایڈوکیٹ تانیہ بازئی

عظمیٰ بخاری کا چوہدری سالک حسین کے خلاف غیر مناسب لب و لہجہ سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے،محمد اشرف چوہدری

عظمیٰ بخاری کا چوہدری سالک حسین کے خلاف غیر مناسب لب و لہجہ سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے۔محمد اشرف چوہدری

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق لیبر ونگ پنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری ۔ نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے وفاقی وزیر um چوہدری سالک حسین کے بارے میں بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کا غیر شائستہ اور توہین آمیز لب و لہجہ سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے۔ انہیں اپنی زبان اور الفاظ کے انتخاب میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ چوہدری سالک حسین ایک باوقار سیاسی شخصیت اور وفاقی وزیر ہیں، ان کی سیاسی خدمات اور قومی کردار کو نظرانداز کرکے ذاتی نوعیت کے جملے کسنا کسی طور قابل قبول نہیں۔ عظمیٰ بخاری کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ سیاسی اختلاف کا مطلب کسی کی عزت نفس کو مجروح کرنا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اپنی وزارت کے منصب اور حکومتی ذمہ داریوں کا خیال رکھیں، سیاسی بیان بازی میں تہذیب، شائستگی اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ کسی بھی سیاسی رہنما کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اختلاف رائے کی آڑ میں دوسروں کی تضحیک کرے۔صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق لیبرونگ پنجاب نے مزید کہا کہ چوہدری سالک حسین پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور ہماری جماعت کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ ان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان بازی پر پارٹی قیادت اور کارکنان خاموش نہیں رہیں گے۔ ہم اپنے قائدین کی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے ہر آئینی اور سیاسی فورم پر آواز بلند کریں گے۔محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے ہمیشہ سیاسی رواداری، مفاہمت اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا ہے، لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ ہماری جماعت کے قائدین کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی جائے اور ہم خاموش تماشائی بنے رہیں۔عظمیٰ بخاری کو چاہیے کہ وہ اپنے بیان پر نظرثانی کریں اور سیاسی اختلاف کو ذاتی حملوں میں تبدیل کرنے سے گریز کریں ۔ سیاست میں عزت دینے والے ہی عزت پاتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *