Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، میر نعیم خان عمرانیگنداخہ کی تعمیر و ترقی اور شہری خوبصورتی اولین ترجیحات ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیبی این سی نیوز کی صحافتی خدمات قابلِ تحسین ہیں، ڈاکٹر ناشناس لہڑیاختر مینگل کو قتل کیس میں عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے ،وزیراعلیٰ بلوچستان17دہشتگردوں کی ہلاکت ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسینعظمیٰ بخاری کا چوہدری سالک حسین کے خلاف غیر مناسب لب و لہجہ سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے،محمد اشرف چوہدریپیکا ترمیمی آرڈیننس آزادی اظہار رائے دبانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے، قاری مہراللہقائد جمعیت کی نجی زندگی میں مداخلت آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے لیے ہزاروں وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، جمال شاہ کاکڑہر پاکستانی ریاست پاکستان اور پاک فوج کےساتھ وفادار رہے، ایڈوکیٹ تانیہ بازئیمولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، میر نعیم خان عمرانیگنداخہ کی تعمیر و ترقی اور شہری خوبصورتی اولین ترجیحات ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیبی این سی نیوز کی صحافتی خدمات قابلِ تحسین ہیں، ڈاکٹر ناشناس لہڑیاختر مینگل کو قتل کیس میں عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے ،وزیراعلیٰ بلوچستان17دہشتگردوں کی ہلاکت ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسینعظمیٰ بخاری کا چوہدری سالک حسین کے خلاف غیر مناسب لب و لہجہ سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے،محمد اشرف چوہدریپیکا ترمیمی آرڈیننس آزادی اظہار رائے دبانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے، قاری مہراللہقائد جمعیت کی نجی زندگی میں مداخلت آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے لیے ہزاروں وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، جمال شاہ کاکڑہر پاکستانی ریاست پاکستان اور پاک فوج کےساتھ وفادار رہے، ایڈوکیٹ تانیہ بازئی

مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، میر نعیم خان عمرانی

گنداخہ:( نامہ نگار ) جمعیت علمائے اسلام ضلع اوستہ محمد کے امیر صوفی خاوند بخش چنہ، جنرل سیکرٹری میر نعیم خان عمرانی اور دیگر ضلعی کابینہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی ڈرون کے ذریعے ویڈیو بنانے اور بعد ازاں اسے میڈیا پر نشر و تشہیر کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے چادر و چار دیواری کے تقدس کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان ایک قومی و سیاسی رہنما ہیں، ان کی رہائش گاہ کی ڈرون کے ذریعے نگرانی اور ویڈیو بنا کر اسے میڈیا پر اجاگر کرنا نہ صرف قابلِ افسوس عمل ہے بلکہ یہ نجی زندگی، ذاتی تحفظ اور چادر و چار دیواری کے تقدس کے منافی ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے جمعیت علمائے اسلام کی قیادت اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع اوستہ محمد کی پوری قیادت اور کارکنان ہر مشکل گھڑی میں اپنے قائد حضرت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ ہم اپنے قائد کے خلاف کسی بھی قسم کے غیر مناسب اور غیر جمہوری اقدامات کو برداشت نہیں کریں گے،ضلعی قیادت نے واضح کیا کہ اس حساس معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی قیادت کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل اور کسی بھی احتجاجی یا تنظیمی اقدام کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ مرکزی قیادت کی کال پر ضلع اوستہ محمد کے کارکنان بھرپور انداز میں لبیک کہیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی سیاسی و مذہبی رہنما کی نجی زندگی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا واقعہ پیش نہ آئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *