Banner

بجلی کے نظام کی جدیدیت کی جانب اہم پیشرفت، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار

Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: بجلی کے نظام میں جدید اصلاحات کے تحت تھری فیز صارفین کے تمام میٹرز کو مرحلہ وار اسمارٹ میٹرز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمارٹ میٹرنگ منصوبے کے آغاز سے پاور سیکٹر کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاور ڈویژن اور آئی ایف سی کے درمیان ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز معاہدے کے تحت ملک بھر میں تقریباً ایک کروڑ کنکشنز پر اسمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے، جس کے لیے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے وژن کے مطابق بجلی کے ترسیلی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف بجلی چوری کی روک تھام ہوگی بلکہ بلنگ کے نظام میں بھی شفافیت آئے گی۔

عالمی مسابقتی عمل کے ذریعے اسمارٹ میٹرز کی لاگت میں تقریباً 40 فیصد کمی بھی حاصل ہوئی ہے، جبکہ نئے بجلی کنکشنز کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی ہے اور روایتی میٹرز کا اجرا بند کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ تھری فیز صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل اور صنعتی صارفین کو بھی مرحلہ وار اس ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائے گا۔

پاور سیکٹر میں اس اصلاحاتی عمل کے نتیجے میں ریکوری بہتر ہونے اور لائن لاسز میں کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جبکہ حکومت کا مقصد عوام کو قابلِ اعتماد اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

بجلی کے نظام کی جدیدیت کی جانب اہم پیشرفت، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us