Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

موجودہ حالات میں قبائلی و سیاسی اتحاد ناگزیر ہے،احمد خان اچکزئی

موجودہ حالات میں قبائلی و سیاسی اتحاد ناگزیر ہے،احمد خان اچکزئی
اچکزئی ہاؤس کراچی میں قبائلی و سیاسی عمائدین کا مشاورتی عشائیہ
احمد خان اچکزئی اور دیگر رہنماؤں کی علاقائی صورتحال پر گفتگو
عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی و قبائلی یکجہتی کا عزم۔
کراچی (رنزوریارسے) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں واقع اچکزئی ہاؤس میں حاجی شیر محمد کی جانب سے ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا جو علاقائی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے اہم مرکز بن گیا۔ اس تقریب میں غبیزئی قوم کے سربراہ حاجی احمد خان اچکزئی ، مظلوم عوامی تحریک کے مرکزی چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی اور بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے ممتاز دانشور و مصنف احمد خان اچکزئی سمیت حاجی عبدالمنان، لالا نظیر، محمد اکرام اور دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال روایتی جوش و خروش اور پھولوں کے ہاروں سے کیا گیا جس کے بعد نشست کا آغاز نہایت خوشگوار ماحول میں ہوا۔ عشائیے کے دوران شرکاء نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پشتون بیلٹ کو درپیش مختلف چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر علمی و فکری حلقوں کے معتبر نام احمد خان اچکزئی کی موجودگی نے محفل کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا، اور شرکاء کو اپنی بصیرت سے مستفید کیا۔ نشست میں عوامی مسائل کے حل اور علاقائی استحکام کے لیے باہمی مشاورت اور قبائلی یکجہتی پر زور دیا گیا۔ تمام معزز شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں سیاسی و قبائلی قیادت کا مشترکہ بیانیہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ پروقار تقریب جس کا مقصد سماجی روابط کو مضبوط بنانا اور اہم قومی امور پر ہم آہنگی پیدا کرنا تھا، طعام کے بعد نہایت خوشگوار اور برادرانہ ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *