Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینی

لورالائی: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت لوکل ڈومیسائل کمیٹی کا اہم اجلاس، شفافیت اور میرٹ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

لورالائی: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت لوکل ڈومیسائل کمیٹی کا اہم اجلاس، شفافیت اور میرٹ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
لورالائی(میاں محمدعامربشیرآرائیں)لورالائی میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت لوکل ڈومیسائل کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں ڈومیسائل کے اجراء کے نظام کو مزید بہتر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نورعلی کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم، اسسٹنٹ کمشنر میختر یحییٰ خان کاکڑ، تحصیلدار بوری حاجی محمد اعظم کاکڑ اور تحصیلدار میختر کریم بخش سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران لوکل ڈومیسائل کے اجراء سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور موجودہ طریقہ کار میں درپیش مسائل اور عوامی شکایات پر بھی غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ ڈومیسائل کے اجراء کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت، تاخیر یا غیر قانونی عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام زیر التواء درخواستوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے اور درخواست دہندگان کو بلاوجہ تاخیر سے بچایا جائے۔ مزید برآں، عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانے، غیر ضروری پیچیدگیوں کے خاتمے اور دفتری عمل کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جدید تقاضوں کے مطابق نظام میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے اور ڈومیسائل کے اجراء کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس کے اختتام پر مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا، جبکہ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام کو بہتر اور شفاف خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *