Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

نواز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے متعلق اجلاس

نواز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی مجلس قانون ساز کے 2026 کے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کے انتخاب کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، اور پارلیمانی بورڈ موزوں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی رہنما بھی شریک ہیں، جنہوں نے نواز شریف کا استقبال کیا۔

23 رکنی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما بھی موجود ہیں، جن میں احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور برجیس طاہر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت بھی اجلاس میں شریک ہے، جن میں حافظ حفیظ الرحمن، انجینئر امیر مقام، حاجی اکبر تابان، شمس میر، محمد اشرف سادا، محمد انور، ارمان شاہ، سلطان علی خان اور محمد عمران وکیل شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کا مقصد آئندہ انتخابات کے لیے ایسے امیدواروں کا انتخاب ہے جو پارٹی کو مضبوط پوزیشن دلوا سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *