Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک باب7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک باب

مہمند گٹ ہسپتال کو فوری طور پر فعال فنکشنل کیا جائے،ڈاکٹر عالمزیب مہینہ

مہمند گٹ ہسپتال کو فوری طور پر فعال فنکشنل کیا جائے،ڈاکٹر عالمزیب مہینہ

یہ ہسپتال علاقے کے عوام کی ایک اہم اور بنیادی ضرورت ہے۔رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

مہمند ایجنسی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو اسٹاک خیبرپختونخوا ڈاکٹر عالم زیب مہمند نے کہا کہ سیکرٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل صحت، اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ مہمند گٹ ہسپتال کو فوری طور پر فعال (فنکشنل) کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال علاقے کے عوام کی ایک اہم اور بنیادی ضرورت ہے، مگر بدقسمتی سے طویل عرصے سے غیر فعال ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو معمولی علاج کے لیے بھی دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے، جس سے نہ صرف وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ بعض اوقات قیمتی جانیں بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور ایک ہفتے کے اندر اندر ہسپتال کو مکمل طور پر فعال کیا جائے، تاکہ علاقے کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اس ہسپتال کو فعال نہ کیا گیا تو مہمند قوم کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کرے۔ اس سلسلے میں تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔امید ہے کہ آپ اس اہم عوامی مسئلے پر فوری توجہ دیں گے اور مثبت اقدامات اٹھائیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *