Banner

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری، 2 کارخانے سیل، 27 مراکز پر جرمانے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ناقص اور مضر صحت خوراک کے خاتمے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، خضدار، گوادر اور کچلاک میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف مراکز کا معائنہ کیا ۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق مجموعی کارروائیوں کے دوران 2 کارخانے سیل جبکہ 27 مراکز پر جرمانے عائد جبکہ 36 یونٹس کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔دوران انسپیکشن زائد المیعاد اور پابندی عائد اشیاء کی بڑی مقدار ضبط و تلف کی گئی۔سی پیک روڈ کوئٹہ پر قائم ایک آئس کریم و آئس قلفی بنانے والے یونٹ کو سنگین خلاف ورزیوں پر سیل کیا گیا۔ معائنے کے دوران یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، خام مال کی غیر محفوظ اسٹوریج، چِلرز میں درجہ حرارت برقرار رکھنے کا کوئی نظام نہ ہونا، درجہ حرارت کے ریکارڈ کی عدم دستیابی، بی ایف اے لائسنس اور پروڈکٹ رجسٹریشن نہ ہونا جیسے سنگین مسائل سامنے آئے۔ مزید برآں مصنوعات کی لیبلنگ میں بھی خامیاں پائی گئیں، جن میں مینوفیکچرر ایڈریس اور بیچ نمبر کی عدم موجودگی شامل ہے جبکہ صفائی، سینیٹیشن اور سیفٹی پروٹوکولز کا فقدان بھی واضح تھا۔اسی طرح سریاب روڈ پر قائم ایک بیکنگ یونٹ کو بھی سیل کر دیا گیا جہاں انتہائی غیر صحت بخش ماحول، گندے پلاسٹک اور اخبارات کے استعمال، مشینری میں لیکیج، مصنوعات پر تیاری و معیاد ختم ہونے کی تاریخ درج نہ ہونا اور پیسٹ کنٹرول سسٹم کی عدم موجودگی جیسے مسائل سامنے آئے۔ حکام کے مطابق اس یونٹ کو قبل ازیں نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم بہتری نہ لانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔علاوہ ازیں کارروائیوں کے دوران بیکنگ یونٹس، مصالحہ شاپس، جنرل سٹورز، ہوٹل و ریسٹورنٹس اور میٹ شاپس سمیت 27 مراکز کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا اور خوراک کی تیاری و فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری، 2 کارخانے سیل، 27 مراکز پر جرمانے

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us