Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشستترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختموزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشستترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختم

ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر غلام عباس گھوراھو کا روہڑی یونین آف جرنلسٹس کے دفتر کا دورہ

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر، غلام عباس گھوراھو نے کہا ہے کہ حق اور سچ لکھنے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والا ہر صحافی ہمارے لیے قابلِ احترام ہے، اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے وہ دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار روہڑی یونین آف جرنلسٹس کی آفس کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر روہڑی یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد عثمان گھنجو کی جانب سے انہیں سندھ کی سوغات اجرک بھی پہنائی گئی۔ ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کا بنیادی مقصد معاشرے میں سچائی، انصاف اور عوامی آواز کو فروغ دینا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ صحافیوں کو درپیش مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں تاکہ جلد از جلد صحافیوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے غلام عباس گھوراھو نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور محکمہ اطلاعات بھی ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ تمام صحافی ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے۔ اس موقع پر روہڑی یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران نے ڈائریکٹر انفارمیشن کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر روہڑی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر جمشید قریشی، جوائنٹ سیکریٹری ابوالکلام قریشی، عبید اللہ لکھن، روہڑی پریس کلب کے خزانچی کامران انصاری، آر یو جے آفس سیکریٹری کامران گھنجو، فرحان گھنجو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *