Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں سرمایہ کاری کا فروغ پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے، ظہور بلیدیشہریوں کو مشکلات سے نجات دلانا ترجیح ہے، ایس ڈی پی او اکبر علیمرحوم خوشحال خان کی دسویں برسیالحمد اسلامک یونیورسٹی میں نیب بلوچستان کا آگاہی سیمینارپاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصرپاکستان میں دہشتگردی؛ ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئےمائنس عمران خان فارمولا پاکستان کیلئے بربادی کا راستہ ہے، محمود اچکزئیکوئٹہ: پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری مرتبہ ملتویعوامی سیلاب کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا،سید صادق آغامعشیت کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،سید امان شاہبلوچستان میں سرمایہ کاری کا فروغ پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے، ظہور بلیدیشہریوں کو مشکلات سے نجات دلانا ترجیح ہے، ایس ڈی پی او اکبر علیمرحوم خوشحال خان کی دسویں برسیالحمد اسلامک یونیورسٹی میں نیب بلوچستان کا آگاہی سیمینارپاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصرپاکستان میں دہشتگردی؛ ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئےمائنس عمران خان فارمولا پاکستان کیلئے بربادی کا راستہ ہے، محمود اچکزئیکوئٹہ: پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری مرتبہ ملتویعوامی سیلاب کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا،سید صادق آغامعشیت کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،سید امان شاہ

او آئی سی اجلاس میں پاکستان کا لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، فوری جنگ بندی مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران پاکستان نے لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ آبادی تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ لبنان میں انسانی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور بحران خطرناک حد تک شدت اختیار کر چکا ہے۔

ان کے مطابق اسرائیلی بمباری خصوصاً جنوبی لبنان اور گنجان آباد علاقوں میں شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔

پاکستان نے لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور وحدت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

اجلاس میں اس مؤقف کو دہرایا گیا کہ شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے اور انسانی قوانین کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں۔

پاکستان نے لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن پر حملوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

اجلاس میں پاکستان نے لبنان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پیش کیے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر سفارتی کوششیں تیز کرے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *