Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
علامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں، بیرسٹر بابا غلام رسول عمرانیعلامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں ،سینیٹر ثناء جمالینااہل حکمران کی وجہ سے آج ملک جک رہاہے، قاری شاہ محمدگنداواہ میں ہندو برادری کا دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے جاریسردار منظور کاکڑ کی مرحومہ آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے اہل خانہ سے تعزیتشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں،مریم راجہسیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشانحب: پی ایچ ای کے مین اسٹوریج تالاب سے مردہ بلی برآمد، شہریوں میں تشویشسیاسی مخالفین کی کردار کشی کرنے والے خود رسوائی کا سامنا کریں گے، مولانا عبدالرحمن رفیقسعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطعلامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں، بیرسٹر بابا غلام رسول عمرانیعلامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی اور نظریہ پاکستان ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں ،سینیٹر ثناء جمالینااہل حکمران کی وجہ سے آج ملک جک رہاہے، قاری شاہ محمدگنداواہ میں ہندو برادری کا دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے جاریسردار منظور کاکڑ کی مرحومہ آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے اہل خانہ سے تعزیتشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں،مریم راجہسیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشانحب: پی ایچ ای کے مین اسٹوریج تالاب سے مردہ بلی برآمد، شہریوں میں تشویشسیاسی مخالفین کی کردار کشی کرنے والے خود رسوائی کا سامنا کریں گے، مولانا عبدالرحمن رفیقسعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

امریکا-ایران مذاکرات کی امید پر تیل کی قیمتوں میں کمی، رسد کے خدشات میں نرمی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز ابتدائی ایشیائی تجارت کے دوران کمی دیکھنے میں آئی جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی امید ہے جس سے رسد کے خدشات میں کمی آئی ہے۔

برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.86 ڈالر (1.87 فیصد) کمی کے بعد یہ 97.50 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 2.25 ڈالر (2.27 فیصد) کمی کے ساتھ 96.83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سیشن میں دونوں بینچ مارکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا جہاں برینٹ 4 فیصد سے زائد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 3 فیصد بڑھ گیا تھا اس اضافے کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی تھی۔

امریکی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کو وسعت دے کر خلیج عمان اور بحیرہ عرب تک پھیلایا گیا ہے جبکہ شپ ٹریکنگ ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ پابندی کے نفاذ کے بعد دو جہازوں نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا۔

مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق اگرچہ پاکستان میں ہونے والی بات چیت ناکام رہی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ معاہدے کے اشاروں نے تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم کر دیا ہے اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کسی حد تک کم ہوئی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *