Banner

غیر قانونی واٹر بور کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

غیر قانونی واٹر بور کے خلاف کارروائی، انتظامیہ متحرکڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے ماڈل ٹاون کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے واٹر بور کو سیل کر دیا۔ انتظامیہ کے مطابق مذکورہ واٹر بور بغیر اجازت اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قائم کیا گیا تھا، جو زیرِ زمین پانی کے ذخائر کے لیے خطرہ بن رہا تھا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوامی وسائل، خصوصاً پانی جیسے قیمتی اثاثے کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ حکام نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور کسی بھی غیر قانونی عمل، بالخصوص پانی کے غیر مجاز استعمال یا چوری کی نشاندہی فوری طور پر متعلقہ حکام کو کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا، جہاں سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی ڈھانچے مسمار کر دیے گئے۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ کچھ مقامات پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

غیر قانونی واٹر بور کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us