Banner

کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح فیلڈ میں جا کر خانہ بدوشوں کی سڑک کنارے قائم کچی آبادی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی ایس ڈی میر وائس خان، این سٹاپ ڈاکٹر شہزادہ کامران، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر صلاح الدین مری، ارسلان لاشاری Srip اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس اور فکس سائٹس کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، ٹیلی شیٹس اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ اس دوران مختلف علاقوں میں وینوں، بسوں اور موٹرسائیکل سواروں کے ہمراہ موجود بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے گئے۔ ضلع سبی میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 43 ہزار 192 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ مہم کے لیے 46 فکس ٹیمیں، 22 ٹرانزٹ ٹیمیں اور مجموعی طور پر 292 ٹیمیں مختلف علاقوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے ہر بچے تک رسائی یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے اور ٹیمیں دور دراز، خانہ بدوش اور کچی آبادیوں میں خصوصی توجہ کے ساتھ مہم جاری رکھیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ٹیموں کی مانیٹرنگ مو¿ثر بنائی جائے، غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کی جائے اور مہم کے دوران معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو کے مکمل خاتمے تک تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us