Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

مستحق خواتین کو شفاف مالی معاونت بی آئی ایس پی کی اولین ترجیح ہے،روبینہ خالد

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے VEON گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کان ترزیوگلو، چیف ایگزیکٹو آفیسر جاز ورلڈ عامر ابراہیم اور چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری آفیسر جاز سید ظہیر مہدی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بی آئی ایس پی مستحق خواتین کی ڈیجیٹل اور مالی خواندگی، مصنوعی ذہانت کے استعمال، سکل ٹریننگ، اور جدید ڈیجیٹل و سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہمات کے فروغ سمیت ادائیگی کے طریقہ کار میں ممکنہ اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بہتر نتائج کے حصول کیلئے اداروں کے درمیان مؤثر اشتراک نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کو باعزت اور شفاف انداز میں مالی معاونت کی فراہمی بی آئی ایس پی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو سکل ٹریننگ کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے علاقائی زبانوں میں آڈیو اور ویڈیو ٹیوٹوریلز کے ذریعے ڈیجیٹل اور مالی خواندگی کی تربیت وقت کی ضرورت ہے۔
VEON گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کان ترزیوگلو نے بی آئی ایس پی کے اقدامات اور اصلاحات کو سراہتے ہوئے ادارے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کے استعمال اور مستحق خواتین کی ڈیجیٹل و مالی خواندگی کیلئے مشترکہ ورکشاپس کے انعقاد کی بھی تجویز پیش کی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مستحق خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *