Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ سے نئے ڈپٹی کمشنر حسیب شجاع کی ملاقات

“ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔” – ولی محمد بڑیچ
“نئے ڈپٹی کمشنر اپنی صلاحیتوں سے گورننس کو مزید مؤثر بنائیں گے۔” – ولی محمد بڑیچ
“عوامی مسائل کے حل، شفافیت اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔” – ولی محمد بڑیچ
کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے لورالائی کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) حسیب شجاع نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسماعیل مینگل، اسسٹنٹ کمشنر بوری اکرم ندیم، اسسٹنٹ کمشنر میختر یحییٰ خان کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر اسحاق ناصر بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شجاع احمد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور امید ہے کہ نئے ڈپٹی کمشنر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع میں گورننس کو مزید مؤثر بنائیں گے۔کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل، سرکاری امور میں شفافیت اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈویژنل انتظامیہ کے درمیان قریبی رابطہ اور مؤثر ہم آہنگی سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) حسیب شجاع نے اس موقع پر کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور لگن کے ساتھ انجام دیں گے اور ضلع میں عوامی خدمت اور انتظامی امور کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔یہ ملاقات باہمی مشاورت، انتظامی تعاون اور ضلع میں ترقیاتی و عوامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *