Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

تمام صحت مراکز میں عوام کو معیاری اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،حسیب شجاع

تمام صحت مراکز میں عوام کو معیاری اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،حسیب شجاع
غفلت اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،حسیب شجاع
لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اسماعیل مینگل ،محکمہ صحت سے وابستہ متعلقہ افسران، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد مقبول احمد ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) محمدانورمندوخیل، خزانہ آفیسر محمد زبیر اور پی پی ایچ آئی (PPHI) ڈاکٹر فرحان کاکڑ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر میں قائم بنیادی مراکز صحت (BHUs)، دیہی مراکز صحت (RHCs) اور سرکاری ہسپتالوں کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے صحت کے مراکز میں دستیاب سہولیات، ادویات کی فراہمی، طبی آلات کی حالت، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور درپیش مسائل کے حوالے سے جامع رپورٹس پیش کی گئیں۔اجلاس میں خاص طور پر ادویات کی بلا تعطل فراہمی، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو بروقت علاج کی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر بعض مراکز میں عملے کی غیر حاضری اور سہولیات کے فقدان پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام صحت مراکز میں عوام کو معیاری اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، لہٰذا تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ اجلاس کے اختتام پر مختلف امور پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *