Banner

لورالائی میں پی ایم یو اسکول ایجوکیشن کی پروقار تقریب، 12 اسکولوں میں چیکس تقسیم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ضلع لورالائی میں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) اسکول ایجوکیشن بلوچستان کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی ٹی ایس ایم سی کے تحت ایڈیشنل کلاس رومز کی تعمیر کے لیے ضلع کے 12 پرائمری بوائز و گرلز اسکولوں میں پہلے مرحلے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر لورالائی کپٹین (ر) حسیب شجاع تھے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی بہتری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں تعلیمی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حمید ابڑو نے ایڈیشنل کلاس رومز منصوبے کے تحت اسکولوں کی موجودہ حالتِ زار پر بھی روشنی ڈالی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نور علی کاکڑ نے اپنے خطاب میں منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اضافی کلاس رومز کی تعمیر سے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم ہوگا، جو ان کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری کا سبب بنے گا۔
تقریب میں معزز مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر میختر یحی کاکڑ، ایسٹنٹ کمشنر اسحاق ناصر، سابق چیف کیسکو ہاشم جوگیزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی حمید ابڑو، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن رزاق میاخیل، پرنسپل گل جمعہ کاکڑ (میزبان ادارہ: ،محمد داود کاڑ،ملک نعمت ناصر،سیشن کورٹ لورالائی اسکول)، منیجر ای ایس پی عبید ترین اور ریسورس پرسن نیک محمد کاکڑ شامل تھے۔
اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر پی ایم یو نوابزادہ گوہر خان جوگیزئی نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ڈسٹرکٹ فوکل پرسن( پی ایم یو) لورالائی سردار عبدالرشید جوگیزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس منصوبے کے تحت میرٹ کی بنیاد پر مزید اسکولوں سے ایڈیشنل کلاس رومز کے لیے ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اس عمل میں بھرپور تعاون کریں، اور ضلع کی سطح پر اسٹیک ھولڈرز کا ایک سیمینار کے انعقاد کا بھی کرینگیں۔
تقریب کے دوران تمام متعلقہ اسکولوں کی چیئرپرسنز اور سیکریٹریز میں چیکس تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں نور علی کاکڑ سمیت دیگر متعلقہ افسران اور معززین نے شرکت کی۔
اس منصوبے کا بنیادی مقصد ضلع لورالائی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانا اور طلبہ کے لیے اضافی کلاس رومز کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ مجموعی تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

لورالائی میں پی ایم یو اسکول ایجوکیشن کی پروقار تقریب، 12 اسکولوں میں چیکس تقسیم

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us