Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ میں تیزی، کیچ کے متاثرہ علاقوں میں اسپرے نہ ہونے پر تشویش

ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ میں تیزی، کیچ کے متاثرہ علاقوں میں اسپرے نہ ہونے پر تشویش
تحریر، ماہ نور شاہ

ضلع کیچ میں ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے صحتِ عامہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کیچ میں ڈینگی بخار کے 132 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کے باعث صورتحال کو وبائی مرض کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق صفائی کی ناقص صورتحال، بارشوں کے بعد جمع ہونے والا پانی اور نکاسی آب کے مسائل ڈینگی مچھر کی افزائش میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ شہری علاقوں میں گلیوں، نالیوں، خالی پلاٹوں اور گھروں کے اطراف کھڑا پانی مچھروں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق تربت کے کچھ علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے اسپرے کیا گیا ہے، تاہم کئی ایسے علاقے بھی ہیں جہاں ڈینگی کے کیسز سامنے آنے کے باوجود تاحال اسپرے نہیں کیا گیا۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انسدادِ ڈینگی مہم کو وسعت دی جائے اور تمام حساس علاقوں میں باقاعدہ اسپرے کیا جائے تاکہ مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ گھروں اور اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھا جائے اور مچھر سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
شہریوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر صفائی مہم شروع کی جائے، متاثرہ علاقوں میں اسپرے کیا جائے اور عوام میں آگاہی پیدا کی جائے تاکہ اس وبائی بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ مشترکہ کوششوں سے ہی اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے اور عوام کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *