Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

وزیر مملکت برائے داخلہ کا پارلیمنٹ لاجز کے فنڈز میں خوردبرد ہونے کا اعتراف

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کے فنڈز میں خورد برد اور دیگر مسائل کا اعتراف کیا۔

اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت ہوا، جس میں ایم این اے ہاسٹل میں غیر قانونی رہائش، پارلیمنٹ لاجز کی خراب حالت اور سیکیورٹی و صفائی کے مسائل زیر بحث آئے۔

سینیٹر وقار احمد، وقار مہدی اور پلوشہ خان نے پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں، دیمک، خراب صفائی، غیر فعال لفٹوں اور چھت کی خراب حالت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ صحافیوں کو بھی لاجز کی موجودہ حالت دیکھنے کی دعوت دی گئی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ لاجز کی الاٹمنٹ سی ڈی اے نہیں کرتی اور فنڈز سے تزئین و آرائش کا کام نہیں ہوتا، تاہم انہوں نے سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کی تجویز دی۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ غیر معیاری کام ہوئے ہیں اور فنڈز میں خورد برد بھی ہوئی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ایم این اے ہاسٹل میں غیر قانونی لوگ رہ رہے ہیں، جن پر لاکھوں روپے کرایہ واجب الادا ہے اور زیادہ تر غیر قانونی رہائشی ایک ہی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے ان افراد کی فہرست میڈیا کو فراہم کرنے کی ہدایت کی، جبکہ سینیٹر عمر فاروق نے سوال اٹھایا کہ اگر ان لوگوں کو نہیں نکالا جا سکتا تو ملک کیسے چلایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران سینیٹر وقار مہدی نے این سی سی آئی اے کراچی کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ چھ ماہ سے درخواست دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور کوئی شخص ان کا نام لے کر کالز کر رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *